سڈنی:آسٹریلین پادری نے اسلام قبول کر لیا،اسلامی نام عبدالرحمن رکھ دیا

سڈنی:آسٹریلین پادری نے اسلام  قبول کر لیا،اسلامی نام عبدالرحمن رکھ دیا

سڈنی(این این آئی)آسٹریلین پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45سال چرچ کیلئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا نیا نام عبدالرحمن رکھا ہے ۔میڈیا کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے ۔گولڈ ڈیوڈ کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں