غزہ:ہسپتالوں کا ٹینکوں سے محاصرہ ، بمباری ، مزید 76شہید

 غزہ:ہسپتالوں کا ٹینکوں سے محاصرہ ، بمباری ، مزید 76شہید

غزہ (اے ایف پی ،دنیا مانیٹرنگ )اسرائیلی فورسز نے غزہ کے ہسپتالوں کا ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سے محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے ۔۔

ہسپتالوں کے ارد گرد شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی بربریت میں 76افراد شہید ، 102زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہسپتالوں میں ہزاروں افرادپھنسے ہیں جن کی جان کو خطرہ ہے ۔ رفح پر فضائی حملوں میں3افراد مارے گئے ،بے گھر افراد کے کیمپ پر حملے میں بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے ۔وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے جاری جنگ میں ابتک کم ازکم 32ہزار490فلسطینی (صفحہ5بقیہ نمبر14)

 شہید اور 74ہزار889زخمی ہو چکے ۔ لبنان پر اسرائیلی بمباری سے 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہو ئے ۔ حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغ دئیے جس کے نتیجے میں صیہونی شہری ہلاک ہو گیا ۔غزہ میں موجود ایک این جی اوز کے اہلکار نے کہا امدادی سا ما ن کی فضائی ترسیل نقصان دہ ہے ، شہریوں کی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں ۔ادھر نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزاحیہ شو کا انعقاد کیا گیا ،بچے مزاحیہ اداکاری دیکھ کر خوب ہنسے اور خوشی سے چیختے رہے ،شو کے دوران ایک بار بچے غزہ کی ساری ہولناکی بھول گئے ،بچوں نے تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ادھرشام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں اسرائیلی فضائی حملے میں عالمی ادارہ صحت کے کارکن سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھا متعدد شہری زخمی ہوئے ، کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔حماس نے ایک بیان میں کہا اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں