فراڈ کیس :ٹرمپ کو بڑا ریلیف عدالت نے جرمانے کی رقم کم کردی

فراڈ کیس :ٹرمپ کو بڑا ریلیف عدالت نے جرمانے کی رقم کم کردی

واشنگٹن(اے پی )عدالت کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا ۔

 رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدرٹرمپ کو عدالت نے 464 ملین کے بجائے 175 ملین ڈالرجرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ عدالت کی جانب سے سابق امریکی صدر کو 175 ملین ڈالر کا بانڈ 10 روز میں ادا کرنے کی مہلت دی گئی ہے ، عدم ادائیگی پر ٹرمپ کے اثاثے ضبط اور بینک اکائونٹس منجمد کر دئیے جائیں گے ۔ ٹرمپ نے مقررہ وقت میں 175 ملین ڈالر جرمانے کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں