بشام میں حملے کی مذمت ، پاکستان اور چین فعال تعاون کریں :سلامتی کونسل

 بشام میں حملے کی مذمت ، پاکستان اور  چین فعال تعاون کریں :سلامتی کونسل

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بشام میں خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ گھنائونا حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے ۔

سلامتی کونسل نے تمام رکن ممالک پر زور دیا ہے وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں پاکستان اور چین کے ساتھ فعال تعاون کریں۔ سلامتی کونسل بشمول پانچوں ویٹو پاورزنے اس حوالے سے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے ۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی مجرمانہ اور بلا جواز ہے ، چاہے اس کے محرکات یا مرتکبین کوئی بھی ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں