اسرائیلی جارحیت،غزہ میں 46 فلسطینی،لبنان میں حزب اللہ کمانڈر شہید

اسرائیلی  جارحیت،غزہ  میں  46  فلسطینی،لبنان  میں  حزب اللہ  کمانڈر  شہید

غزہ(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، نصیرات کیمپ پر کئی روز سے حملے کئے جارہے ہیں جبکہ رفح میں گھر پر بمباری کی گئی، 24گھنٹوں کے دوران کم از کم مزید 46فلسطینی شہید ہوگئے ۔۔۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک جاری جنگ کے دوران کم از کم 33ہزار843 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 76ہزار 575افراد زخمی ہو ئے ہیں،ادھر فلسطینی پناہ گزینوں  (صفحہ7بقیہ نمبر23)

کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس سے فوجیوں کو نکالنے کے بعد سکولوں کے اندر سے بغیر پھٹے ہوئے ایک ہزارپاؤنڈ وزنی بم ملے ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیل کی طرف سے ہمسایہ ممالک پر بھی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا نقورا علاقے کا انچارج فیلڈ کمانڈر جاں بحق ہوگیا، جس کے جواب میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے اسرائیل پر راکٹ داغے ، اسرائیلی فوج نے کہا کہ دو مسلح ڈرون لبنان سے داخل ہوئے اور بیت ہلیل کے قریب پھٹ گئے ۔دریں اثناغزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکا بھر میں مظاہرے کئے گئے جس سے ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوکر رہ گئی،کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے گولڈن گیٹ پل کو بلاک کردیا ۔ فلاڈیلفیا میں سڑکیں اور شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جانے والی ہائی وے ٹریفک کو بھی بند کر دیاگیا جس سے کچھ مسافر اپنی پروازیں پکڑنے کے لیے پیدل جانے پر مجبور ہوگئے ۔ایک اور احتجاج میں لاس اینجلس میں چند سو لوگوں نے شہر کے نیچے ایک بینر کے پیچھے مارچ کیا جس پر لکھا تھا کہ غزہ کا محاصرہ اب ختم کرو، اسرائیل کو امریکی امداد بند کرو۔ ریاستہائے متحدہ میں دیگر مظاہرے کنیکٹی کٹ میں ہوئے جہاں مظاہرین نے ایرو سپیس بنانے والی کمپنی تک رسائی روک دی۔ اوریگون میں ایک ہائی وے کو بند کر دیا گیا۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل آبادکاروں کے حملے روکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں