چھتیس گڑھ : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 29افراد قتل

چھتیس گڑھ : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 29افراد قتل

رائے پور(اے پی پی)بھارتی فوجیوں نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں کم سے کم29 افراد کو قتل کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قتل کئے گئے ا ن افراد میں بیشتر ایسے نوجوان شامل ہیں جنہیں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر پیراملٹری فورسز نے ریاست کے ضلع کانکیر کے چھوٹب یٹیہ کے علاقے بناگونڈا میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران قتل کیا ہے ۔یہ واقعہ ضلع بستر میں بھارتی لوک سبھا کے انتخابات سے چند دن پہلے پیش آیا ہے ۔ بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع میں 60ہزارسے زیادہ فورسز اہلکار تعینات ہیں اور یہ کارروائی بی ایس ایف اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈنے شروع کی تھی ۔  بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے سی پی آئی ماؤسٹ کے ارکان تھے اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔علاقے میں بھارتی فورسز کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور اب تک18ماؤ نواز باغیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں