اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب  میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت

لندن(شوبزڈیسک )ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں۔۔

 عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی پرفارم کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں ، عاطف اسلم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ بھروانہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ یہ رات کبھی نہیں بُھلائی جاسکتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں