شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 48 ویں برسی منائی گئی

شہنشاہ ظرافت منور ظریف  کی 48 ویں برسی منائی گئی

لاہور(شوبزڈیسک ) شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے نامور کامیڈین منور ظریف کو مداحوں سے جدا ہوئے 48 برس بیت گئے اور ان کی برسی منائی گئی۔

منور ظریف 25 دسمبر1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اورانہوں نے کیرئیر کا آغاز1961میں ریلیز ہونیوالی فلم ڈانڈیاں سے کیا، منور ظریف نے بیس سالہ کیریئر میں 325 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ صرف35 سال کی عمر میں 29اپریل 1976ء کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں