مرکنٹائل ایکسچینج میں 23ارب کے 18230سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 23ارب کے 18230سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 23ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد18230رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت11.574ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.353ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.643ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.523 ارب روپے اورچاندی کے سودوں کی مالیت 1.212 ارب روپے  ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں