کوکنگ آئل ، گھی کی قیمتوں میں 75روپے تک کمی

کوکنگ آئل ، گھی کی قیمتوں میں 75روپے تک کمی

کراچی(این این آئی)گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران اے برینڈ اور بی برینڈ کے آئل اور گھی کی قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ہو ئی ۔

اے برینڈ کا تیل فی لٹر 75 روپے سستا ہو کر 525 اور اے برینڈ کا گھی 25 روپے کی کمی سے 525 روپے پر آگیا ۔اسی طرح بی برینڈ کا گھی اورتیل فی لٹر70 روپے سستا ہونے کے بعد 380 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سالملک مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی۔مرکزی بینک نے پہلے 6 ماہ کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں