میزان بینک پہلا پی سی آئی تھری ڈی ایس اسٹینڈرڈ کمپلائنٹ بینک قرار

میزان بینک پہلا پی سی آئی تھری ڈی ایس اسٹینڈرڈ کمپلائنٹ بینک قرار

کراچی(بزنس ڈیسک)رسک ایسوسی ایٹس نے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری تھری ڈومین سیکیور(PCI 3DS) معیار کے ساتھ پاکستان کے معروف بینک میزان بینک کی سرٹیفکیشن کا اعلان کیا ہے ۔

میزان بینک پاکستان میں یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا پہلا بینک ہے ۔ سرٹیفکیشن کی تقریب کا انعقاد میزان ہاؤس کراچی میں کیا گیا۔اس موقع پر رسک ایسوسی ایٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عزیز اے رحیم نے پی سی آئی تھری ڈی ایس کمپلائنس سرٹیفکیٹ میزان بینک کے گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمن کو پیش کیا۔ یہ سرٹیفکیشن میزان بینک کے محفوظ بینکنگ انفرااسٹرکچر کااظہارہے جو ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ اپنے صارفین کیلئے محفوظ ٹرانزیکشنز فراہم کرتاہے ۔ مکمل جانچ کے بعد پی سی آئی تھری ڈی ایس پروٹوکول کے ساتھ آن لائن ٹرانزیکشن فراڈ کو کم کرنے کیلئے یہ ایکریڈیشن بینک کے سسٹمزکے کمپلائنس کو یقینی بناتاہے جسے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری سیکیورٹی اسٹینڈرڈ ز کونسل نے لازمی قرار دیا ہے ۔ رسک ایسوسی ایٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف حسن نے کہاکہ پاکستان میں پی سی آئی تھری ڈی ایس سرٹیفکیشن حاصل کرنے والے پہلے بینک کے طورپر میزان بینک کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ سرٹیفکیشن میزان بینک کے مضبوط سیکیوریٹی اقدامات کے نفاذ کے عزم کی نشاندہی ہے ۔ میزان بینک کے گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمٰن نے کہاکہ یہ کامیابی اپنے صارفین کی مالی خوشحالی کے تحفظ کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں