ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند

ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند

کراچی(این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسٹرٹیجک اداروں کے علاوہ تمام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے ۔

وزیراعظم اس بات کویقینی بنائیں کہ اسٹرٹیجک اداروں کے نام پرکم سے کم سفید ہاتھیوں کوپالا جائے اوراداروں کی فروخت سے ہونے والی آمدن کوقرض اتارنے اورعوام کی فلاح کیلئے خرچ کیا جائے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کاروباری جھمیلوں سے کوئی تعلق نہیں ہونا چا ہیے کیوں کہ حکومت کی جانب سے کاروبارکرنے کے بدترین نتائج سے سب واقف ہیں۔ ناکام سرکاری اداروں کی فروخت جتنی ضروری ہے اتنی ہی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لئے نجی اداروں پرکڑی نظررکھنا بھی ضروری ہے ۔میاں زاہد  نے کہا کہ بیماراداروں کی نجکاری سے ان پرضائع ہونے والا 1200 ارب روپیہ سالانہ بچ جائے گا اور عوام کو ان اداروں سے بہتر سہولتیں بھی دستیاب ہو سکیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں