لندن:شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

لندن:شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی  شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

لندن (دنیا مانیٹرنگ)برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔شاہ چارلس نے اپنی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کو ایک نیا ٹائٹل دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار آرڈر آف دی کمپینئنز آف آنر متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ طب، فنون، سائنس اور سول سروس کے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کی نشاندہی کی جا سکے ، کیٹ مڈلٹن یہ کردار ادا کرنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے ۔دوسری جانب شہزادہ ولیم کی تقرری 2022 سے خالی ایک شاہی عہدے ‘گریٹ ماسٹر آف موسٹ آنر ایبل آرڈر آف دی باتھ ’کیلئے کی گئی ہے ۔یہ عہدہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کیلئے فوجی یا سول سروس میں خدمات انجام دی ہوں۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں