اسحاق ڈار کی سعودی وزیر توانائی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر توانائی  ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

ریاض(اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان۔۔۔

 آرامکو کے سی ای او امین ایچ ناصر اور اے سی ڈبلیو اے کے چیئرمین محمد اے ابو نیان سے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتاما حاجی محمد بن حاجی حسن سے بھی پر ملاقات کی۔پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے دور کے اجلاس رواں سال کے دوران اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق کیا، فریقین مارکیٹوں کا جائزہ لیں گے اور ٹھوس اقتصادی نتائج کے لیے مختلف شعبوں میں پیش کیے جانے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔ نائب وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں