چھتیس گڑھ :بھارتی فورسز کی فائرنگ ، 7افرادہلاک کانگریس کا رہنما گھر کے باہر قتل

چھتیس گڑھ :بھارتی فورسز  کی فائرنگ ، 7افرادہلاک کانگریس کا رہنما گھر کے باہر قتل

رائے پور (اے پی پی)بھارتی فورسز نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں ایک کارروائی کے دوران سات افراد کوگولی مارکر ہلاک کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ پولیس کی سپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ ز کے اہلکاروں نے منگل کو چھتیس گڑھ کے نارائن پور اور کانکیر اضلاع کی سرحد پر جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 7 افراد کو ہلاک کیا۔بھارتی پولیس نے ہلاک ہونے والوں کو نکسلی گوریلے قرار دیا۔ دوسری طر ف چھتیس گڑھ کے قبائلی خطے بستر میں واقع ضلع دانتے واڑہ کے علاقے پوٹالی میں کانگریس کے ایک رہنما اور سابق پنچایت ممبر44سالہ جوگا پوڈیام کو ان کے گھر میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں