امریکا کا یوکرین کو مزید 20کروڑ 75لاکھ ڈالر کا اسلحہ بھیجنے کا اعلان

 امریکا کا یوکرین کو مزید 20کروڑ  75لاکھ ڈالر کا اسلحہ بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے یوکرین کو 20کروڑ 75لاکھ ڈالر کا مزید اسلحہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

 سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے فوجی امداد میں گولہ بارود، میزائل، بارودی سرنگیں اور توپ خانے کے راؤنڈ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا یوکرین کیلئے اسلحے کی نئی قسط جلد بھیجی جائے گی تاکہ روس کی جانب سے خارکیف و دیگر علاقوں پر حملے کو روکا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں