میکسیکو:مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،2بچے اور 4خواتین قتل

میکسیکو:مسلح افراد کی گھر میں گھس کر  فائرنگ ،2بچے اور 4خواتین قتل

سیلایا،میکسیکو(اے ایف پی)وسطی میکسیکو میں ایک ہی خاندان کے 6افراد گینگ وار کی بھینٹ چڑھ گئے ۔۔۔

مرنیوالوں میںایک نوزائیدہ،ایک چھوٹا بچہ اور4 خواتین شامل ہیں ۔ریاست گوانا جواٹو کے گورنر ڈیاگو سنہو روڈریگز نے میڈیا کو بتایاکہ مسلح حملہ آور اتوار کی رات لیون شہرکے ایک گھر میں گھس گئے اور فائرنگ کی،جس سے بدقسمتی سے دو بچوں اور چار خواتین کی موت ہو گئی ۔گھرمیں موجود 2مرد بچ گئے کیونکہ وہ حملہ آوروں کو آتا دیکھ کر چھت پر چھپ گئے تھے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں