بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، مزید 2کشمیری شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی  جاری ، مزید 2کشمیری شہید

سری نگر(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھووا میں بھارتی فوج نے ایک 

گاؤں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن کے لیے پہنچنے والی ٹیم پر مجاہدین نے گرنیڈ سے حملہ کیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مقابلے میں 2 نوجوان مارے گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔قبل ازیں کٹھووا  کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس فورس کا ایک اہلکار کبیر داس دم توڑ گیا ۔اس واقعے کے بعد بھارتی فوج نے کٹھووا میں سرچ آپریشن کیا اور دو نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا۔ادھر ضلع ڈوڈا میں بھارتی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے قابض فورسز نے ریاسی اور راجوری اضلاع میں 20 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں