پاک انگلینڈ فیصلہ کن ٹیسٹ آج سے شروع ، قومی سکواڈ برقرار

پاک  انگلینڈ  فیصلہ  کن  ٹیسٹ آج  سے  شروع ، قومی  سکواڈ  برقرار

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگاجس کیلئے قومی ٹیم کا دوسرے ٹیسٹ والاسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے ۔

میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے پنڈی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس بھی ہوئی۔آخری ٹیسٹ کی پچ کو سپنرز کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے ،قومی سلیکٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود اور ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا معائنہ بھی کیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ کے فاتح گیارہ رکنی سکواڈکو برقرار رکھاہے جو صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود(کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمودپر مشتمل ہے ۔دوسری طرف قومی ریڈبال ہیڈکوچ جیسن گلسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ بہت ڈرائی ہے ، گھانس موجود نہیں،راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ دلچسپ ہوگی،دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہونگی ، اگر پہلے بیٹنگ ملی تو اچھا سکور کر کے مخالف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر ینگے ،لڑکے آہستہ آہستہ غلطیوں پر قابو پا رہے ہیں ،تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، ،انگلش ٹیم اچھی ٹیم لیکن ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے ،آخری چند سالوں میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ اچھی نہیں رہی ،اب اس مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کر ینگے ،لگتا ہے رائٹ ٹائم پر ٹیم ٹریک پر ا ٓگئی ہے ،یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کیلئے چیلنجنگ ہے ،ہمارا فوکس میچ جیتنے پر ہے جبکہ انگلش کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ آخری ٹیسٹ میں تین سپنرز کھیلائے ہیں، لگ رہاہے سپنرز کے لیے سازگار پچ ہوگی، لمبے ٹور کا خوشگوار اختتام چاہتے ہیں، آخری ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پچ کے اطراف گھانس چھوڑی گئی ہے ،آخری ٹریننگ سیشن میں جارحانہ بیٹنگ کا مزاج رکھا جو معمول کی بات ہے ، آخری ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں