ٹیسٹ رینکنگ، بابر کی 4 درجے تنزلی، 19 نمبر پر چلے گئے

ٹیسٹ رینکنگ، بابر کی 4 درجے تنزلی، 19 نمبر پر چلے گئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے ۔

انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے ریشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ۔ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں