اٹلی: گاندھی کا مجسمہ مسمار، خالصتان رہنما سے متعلق نعرے درج

اٹلی: گاندھی کا مجسمہ مسمار، خالصتان  رہنما سے متعلق نعرے درج

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کو افتتاح کے کچھ دیر بعد ہی مسمار کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجسمے پر خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر سے متعلق نعرے لکھے گئے ہیں۔ واقعہ اٹلی میں ہون والے جی سیون اجلاس سے قبل پیش آیا۔دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اطالوی حکام کے سامنے اٹھایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں