افغان حکومت کا دوحہ مذاکرات میں شرکت کا اعلان

افغان حکومت کا دوحہ مذاکرات میں شرکت کا اعلان

کابل(اے ایف پی)افغان حکومت نے دوحہ مذاکرات میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت میں افغانستان پر اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کریں گے۔

بات چیت کا ایجنڈا افغانستان کے مفاد میں لگتا ہے۔ مذاکرات میں افغانستان کیلئے مالی امداد اور سرمایہ کاری پر بھی غور ہو گا۔ یاد رہے دوحہ مذاکرات کے پہلے دور میں طالبان حکومت کو شامل نہیں کیا گیا تھا، بعد ازاں طالبان نے فروری میں دوسرے دور میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کا وفد دوحہ کانفرنس میں افغانستان کا مؤقف بیان کرے گا۔افغان حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ادھر سول سوسائٹی کے متعدد گروپوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت میں خواتین کے حقوق سے متعلق امور کو ترجیح دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں