حج کیلئے صحت پلان کامیاب ،کوئی مرض نہیں پھیلا :سعودی وزیرصحت

حج کیلئے صحت پلان کامیاب ،کوئی  مرض نہیں پھیلا :سعودی وزیرصحت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر نے کہا کہ اس سال حج کیلئے صحت پلان کامیاب رہا ہے ۔سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے ایک پریس ریلیز میں کہا۔

 کہ حج 2024 میں کوئی وبائی یا دیگر امراض کا مسئلہ پیش نہیں آیا۔ 189 بہترین سہولیات سے لیس ہسپتال، ہیلتھ سنٹرز، موبائل کلینکس قائم کئے ، جن میں چھ ہزار پانچ سو سے زائد بستر موجود تھے جبکہ 40 ہزار میڈیکل، تکنیکی، اور انتظامیہ کا عملہ موجود تھا۔ 370 ایمبولینسز، سات ہوائی ایمبولینسز، اور 12 لیبارٹریز، 60 سپلائی ٹرک عازمین کی دیکھ بھال کے لیے مقدس مقامات پر موجود تھے ۔ سروسز کے طور پر28 دل کی سرجریاں، 720 کیتھیٹرائزیشن کے عمل اور ایک ہزار 169 ڈائیلائسز کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں