اگلے سال موسم گرما کا آخری حج،8سال بہار،8سال موسم سرما میں حج ہوگا

اگلے سال موسم گرما کا آخری حج،8سال  بہار،8سال موسم سرما میں حج ہوگا

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمانحسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔۔

 جبکہ 2026 سے مسلسل 8 سال تک حج موسم بہار میں اس کے بعد8سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے بعد موسم گرما کے حج کو 16 سال کیلئے الوداع کہہ دیں گے ۔ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں