یوگا کا عالمی دن :مودی کی سربراہی میں تقریبات ، سرینگر ’’ریڈ زون‘‘ قرار

یوگا کا عالمی دن :مودی کی سربراہی میں  تقریبات ، سرینگر ’’ریڈ زون‘‘ قرار

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورے کے لیے سری نگر کو ’’ریڈ زون‘‘ قرار دے دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی سربراہی میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں منعقد ہوں گی ۔ اس دوران اجازت کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی ہو گی۔تیسری مرتبہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا یہ مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے ۔مودی کی سربراہی میں انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تقریب شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں منعقد ہو گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں