خاتون کا 20سال تک بغیر کام کیے تنخواہ دینے والی کمپنی کیخلاف مقدمہ

خاتون کا 20سال تک بغیر کام کیے  تنخواہ دینے والی کمپنی کیخلاف مقدمہ

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس سے تعلق رکھنے والی معذور خاتون لارنس وان واسن نے 20 سال تک بغیر کام کیے تنخواہ دینے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں کمپنی میں اپنی معذوری کی وجہ سے ہراسانی اور امتیازی سلوک کا سامنا رہا۔خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی کا یہ اقدام انہیں براہ راست نکالنے کے بجائے کمپنی چھوڑنے کیلئے مجبور کرنے کی کوشش تھی۔دوسری جانب کمپنی کا موقف ہے کہ واسن کی معذوریکو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے انہیں بغیر کسی کام کے تنخواہ دینے کی پالیسی اپنائی کیوں کہ وہ اکثر بیمار رہتی تھیں اور کمپنی کے ٹاسک پورے نہیں کرپاتی تھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں