ایفل ٹاور کی ٹکٹ میں اضافہ

ایفل ٹاور کی ٹکٹ میں اضافہ

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) ایفل ٹاور کے ٹکٹ کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔حکام کا کہنا تھا کہ ایفل ٹاور سائٹ پر دیکھ بھال کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔۔۔

 اضافی اخراجات 10کروڑ 30لاکھ یورو سے زیادہ ہو گئے ۔اس بوجھ سے نمٹنے کے لیے اضافہ ناگزیر تھا ۔ اب فرانسیسی دارالحکومت کو ’’آئرن لیڈی‘‘ کے اوپر سے دیکھنے کے لیے 35 یورو سے زیادہ ادا کرنا ہوں گے جو کہ گزشتہ کرائے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں