مانچسٹر ایئر پورٹ:بجلی کی بندش سے پروازیں منسوخ ، تاخیر کا شکار

مانچسٹر ایئر پورٹ:بجلی کی بندش سے پروازیں منسوخ ، تاخیر کا شکار

لندن(اے ایف پی)بجلی کی بندش کے سبب مانچسٹر ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ٹرمنل ون  اور ٹو سے سفر کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل رابطے کی ہدایت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سطح پر بجلی کی بندش سے ایئر پورٹ اور دیگر بلڈنگز متاثر ہوئیں۔ حکام نے کہا کہ بجلی بحال ہوچکی اور ایئر پورٹ پر موجود مسافروں کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بجلی کی بندش سے ٹرمنلز ون اور ٹو شدید متاثر ہوئے جبکہ ٹرمنل تھری چلتا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں