بھارتی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، ہنگامہ آرائی،مودی نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

بھارتی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، ہنگامہ  آرائی،مودی نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں لوک سبھا کے پہلے ہی اجلاس میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ،اپوزیشن نے بی جے پی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب کو پروٹیم سپیکر بنانے پر شدید احتجاج کیا۔

 دوسری جانب ارکان پارلیمنٹ اور مودی نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔گزشتہ روز بھارت کی 18ویں لوک سبھا کا اجلاس ہوا جو پہلے ہی روز ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا ۔وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا اجلاس کے آغاز سے پہلے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہااگر ہمارے ملک کے شہریوں نے مسلسل تیسری بار کسی حکومت پر بھروسہ کیا ہے ، تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں اور ارادوں کو منظوری دی ہے ،علاوہ ازیں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب سے 18 ویں لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر کا حلف لیا۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا اخلاقی و سیاسی شکست کے بعد بھی وزیر اعظم میں غرور و تکبر باقی ہے ۔ ہم عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے اور آئین کی حفاظت کریں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں