امریکی صدارتی انتخابات:بائیڈن اور ٹرمپ کا پہلا مباحثہ 27جون کو ہو گا

امریکی صدارتی انتخابات:بائیڈن اور  ٹرمپ کا پہلا مباحثہ 27جون کو ہو گا

واشنگٹن(رائٹرز)امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔

 81 سالہ صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹس اور 78 ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے امیدوار ہیں، آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مباحثے میں شامل نہیں کیا گیا۔امریکی چینل پر ہونے والا صدارتی مباحثہ 90 منٹ پر مشتمل ہو گا۔مباحثے میں نوٹس لانا ممنوع ہے ، سخت الفاظ بولنے کی حد مقرر اور سامعین موجود نہیں ہوں گے ۔واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات اس سال 5 نومبر کو ہوں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں