امارات کی ثالثی :روس اوریوکرین میں 90جنگی قیدیوں کا تبادلہ

امارات کی ثالثی :روس اوریوکرین  میں 90جنگی قیدیوں کا تبادلہ

کیو(اے ایف پی)روس اور یوکرین نے 90جنگی قیدیوں کا تبادلہ کرلیا ،گزشتہ روز کئے گئے اس تبادلے کیلئے معاہدے میں ثالثی متحدہ عرب امارات نے کی ۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آج ہمارے مزید 90 لوگ روس کی قید سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں اورباقی کی رہائی کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں ۔روسی وزارت دفاع کا کہناہے کہ یوکرین نے روس کے 90قید ی حوالے کردئیے ہیں جنہیں علاج اور بحالی کیلئے ماسکو لے جایاجائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں