بچوں کا جنسی استحصال مہاتما بدھ کا اوتار مجرم ثابت

بچوں کا جنسی استحصال مہاتما بدھ کا اوتار مجرم ثابت

کٹھمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں روحانی پیروکار مہاتمابدھ کا اوتار (بدھا بوائے )بچوں کے جنسی استحصال کا مرتکب پایا گیا ہے ۔۔۔

 جنوبی شہر سرلاہی میں ایک مقامی عدالت کے اہلکار سیکیندر کاپار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کا نام رام بہادر بومجن ہے اور اسے ایک ٹین ایجر کے طور پر ہی ملک گیر شہرت حاصل ہو گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزم بومجن کو بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں باقاعدہ قصور وار قرار دے دیا۔ اس  وقت 33 سالہ اس نام نہاد گرو کو سنائی جانے والی سزا کا اعلان عدالت اگلے ماہ جولائی میں کرے گی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کے انفارمیشن آفیسر کاپار کے مطابق مجرم بومجن کے حوالے سے کئی بار ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ اپنے پیروکاروں پر جسمانی اور جنسی حملوں کا مرتکب ہوتا تھا،وہ گزشتہ کئی برسوں سے روپوش تھا اور رواں سال جنوری میں اسے کھٹمنڈو کے مضافات میں ایک گھر سے گرفتار کیاگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں