ہمیں دھمکیوں، بیرونی مداخلت کاسامنا:وزیرداخلہ

ہمیں دھمکیوں، بیرونی مداخلت کاسامنا:وزیرداخلہ

نیویارک(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر ہیں،ہمیں دنیا میں سرحدی تنازعات درپیش ہیں۔۔۔

 اس  صورتحال میں ہمارا اتحاد اور مشترکہ عزم پہلے سے زیادہ اہم ہے ،پاکستان عالمی امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں افریقی یونین اور او آئی سی کے ساتھ تعاون کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان یو این کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہمیں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں، بیرونی مداخلت، آزادی رائے کے اظہار میں مشکلات، غربت، عدم مساوات، عالمی کشیدگی، فوجی اتحاد اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا سامنا ہے ۔ مدافعتی سفارتکاری کی توجہ کا مرکز تنازعات کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے پر ہونا چاہیے ، اس سلسلے میں جنرل اسمبلی، آئی سی جے اور پیس بلڈنگ کمیشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں