فرانس:پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ حکمران جماعت کو شکست کا سامنا

فرانس:پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ حکمران جماعت کو شکست کا سامنا

پیرس(اے پی، رائٹرز)فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر میکخواں کی پارٹی کو شکست کا سامنا۔۔۔

 تارکین وطن مخالف انتہائی دائیں بازو کی جماعت آر این پارٹی کو واضح برتری حاصل ہوگئی، بائیں بازو کا بلاک دوسرے اور صدر میکخواں کی اعتدال پسند جماعت تیسرے نمبر پر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد فرانس میں پہلی بار انتہائی دائیں بازو کی حکومت کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو منعقد ہو گا۔واضح رہے یورپی یونین میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی جیت کے بعد صدر میکخواں نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں