بھارت:ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا

بھارت:ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہاپسندوں نے 23 سالہ مسلمان نوجوان سلمان ووہرا کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق سلمان ووہرا گجرات کے علاقے چکھوڈرا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے گیا تھا، گاڑی پارکنگ کے مسئلے پرہونے والے جھگڑے کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی بیوی ایک ماہ کی حاملہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں