جاپان میں ہولوگرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا

جاپان میں ہولوگرافی ٹیکنالوجی  پر مبنی نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں جدید ترین ہولوگرافی پر مشتمل نئے بینک نوٹ 3 جولائی سے جاری کیے جائیں گے، نوٹوں میں تاریخی شخصیات کے تھری ڈی پورٹریٹ دکھائی دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں 20سال میں پہلی بار ڈیزائن کی تبدیلی میں10ہزار، 5 ہزار اورایک ہزار ین کے نوٹ پر موجودہ ورژنز کے مقابلے زیادہ بڑے نمبر پرنٹ کیے جائیں گے ۔نوٹ پر خصوصی نشانات بصارت سے محروم افراد کو چھونے اور بتانے کی سہولت دیں گے کہ وہ کون سا بینک نوٹ رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں