شمالی شام :مظاہرین اور ترک فورسز کے درمیان جھڑپ ، 4 ہلاک

شمالی شام :مظاہرین اور ترک فورسز کے درمیان جھڑپ ، 4 ہلاک

بیروت(اے ایف پی)شمالی شام میں ترکیہ کے زیر کنٹرول علاقے میں مظاہرین اور ترک فورسز کے درمیان جھڑپ میں 4افراد ہلاک ،20سے زائد زخمی ہو گئے ۔۔۔

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ترکیہ میں شامی لوگوں کے کاروباری اداروں اور املاک کو ایک ہجوم نے نقصان پہنچایا ۔ شامی مہاجرین کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ شام کے صدر بشار الاسد سے صرف اس لیے بھاگے کہ ترکیہ میں ظلم کیا جائے ۔یاد رہے شام میں ترکیہ کی حامی افواج سرحد کے ساتھ دو وسیع شامی علاقوں پر قابض ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں