ٹیکس چوری ،روسی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کے بینک اکاؤنٹس منجمد

 ٹیکس چوری ،روسی مکسڈ مارشل  آرٹس فائٹر کے بینک اکاؤنٹس منجمد

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) معروف روسی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر خبیب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 3.4 ملین ڈالر ٹیکس کی عدم ادائیگی اور مبینہ ٹیکس چوری کے الزام پر روسی حکومت نے خبیب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے ہیں۔ دی ایگل کے نام سے مشہور خبیب کے ذمہ 300 ملین روسی روبل واجب الادا ہیں جو 3.3 ملین ڈالر کے برابر ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں