اپنی پارٹی کے قانون سازکا جوبائیڈن سے صدربننے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

اپنی پارٹی کے قانون سازکا  جوبائیڈن سے صدربننے کی دوڑ  سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

واشنگٹن(اے ایف پی)صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی پر امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنی پارٹی ڈیموکریٹک کے قانون ساز لائیڈ ڈوگیٹ نے امریکی صدر بننے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کردیا ۔۔۔

لائیڈ ڈوگیٹ پہلے ڈیموکریٹک قانون ساز ہیں جنہوں نے عوامی طورپر دستبرداری کا مطالبہ کیاہے ۔ان کا کہناتھاکہ مجھے امید ہے کہ وہ دستبردار ہونے کا تکلیف دہ اور مشکل فیصلہ کریں گے ، میں احترام کے ساتھ ان سے ایسا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں