مقبوضہ کشمیر میں ایک صدی پرانی مسجد کو مسمار کرنے کی بھارتی کوشش

 مقبوضہ کشمیر میں ایک صدی پرانی  مسجد کو مسمار کرنے کی بھارتی کوشش

سری نگر(کے پی آئی)بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔۔۔

مقبوضہ جموں کے کھٹوعہ ضلع میں ایک مسجد کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کرنے کی کوشش کی گئی جسے مقامی مسلمانوں نے مزاحمت کر کے بچا لیا ، یہ مسجد1931 سے  مسلمانوں کی ملکیتی زمین پر قائم ہے مقامی مسلمانوں کے پاس زمین کی ملکیت کی دستاویزات بھی ہیں ۔ حال ہی میں نئی دہلی میں مساجد کو غیر قانونی تجاوزات کے نام پرمسمارکرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ،جس سے بھارتی مسلمانوں میں شدیدغم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں