مقبوضہ کشمیر:حملے ،سڑک حادثات میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر:حملے ،سڑک حادثات میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور گھرگھرتلاشی کی کارروائیوں کے دوران حملے اور ۔

سڑک حادثات میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔کے ایم ایس کے مطابق کولگام کے علاقے مڈرگام میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا،ادھر بھارتی فوجیوں نے علاقے کومحاصرے میں لے کر گھرگھرتلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔علاوہ ازیں کٹھوعہ اور ادھمپور اضلاع میں سڑک حادثات میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر  سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے برہان وانی کی شہادت کی آٹھویں برسی کے سلسلے میں سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہید رہنما کو کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا۔انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ پیر کے روز شہید رہنما کی برسی شایان شان طریقے سے منائیں،یاد رہے بھارتی فوجیوں نے برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں کو 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں