بھارت، بنگلہ دیش، نیپال میں بارشوں سے تباہی، 35 افراد ہلاک

بھارت، بنگلہ دیش، نیپال میں  بارشوں سے تباہی، 35 افراد ہلاک

کٹھمنڈو،ڈھاکہ ،نئی دہلی (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت، بنگلہ دیش، نیپال میں بارشوں سے تباہی، 35 افراد ہلاک ہو گئے ۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں مختلف حادثاتمیں 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔راجستھان میں بارشوں سے کئی مقامات پر فصلیں تباہ ہو گئیں ۔دوسری جانب نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران 14 افراد ہلاک ، 12 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے ۔ادھر بنگلہ دیش میں رواں ہفتے بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں