یوکرین کا روسی اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ،ڈپو میں آگ لگ گئی،دھماکے

یوکرین کا روسی اسلحہ گودام پر ڈرون  حملہ،ڈپو میں آگ لگ گئی،دھماکے

کیف(اے ایف پی)روس کے اسلحہ گودام پر یوکرین کا ڈرون حملہ ،ڈپو میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے ۔۔

کہ روس کے سرحدی علاقے وورونیزہ میں اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کیا، گودام میں میزائل، ٹینکوں کے گولے اور دیگر اسلحہ بارود موجود تھا۔روسی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں ، ملبہ گرنے سے اسلحہ گودام میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں