بارسلونا :شہری مہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج، سیاحوں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

بارسلونا :شہری مہنگائی کیخلاف سراپا  احتجاج، سیاحوں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

بارسلونا(آئی این پی)سپین کے شہر بارسلونا میں شہری مہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج، سیاحوں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔بارسلونا میں ہزاروں افراد وسیع پیمانے پر سیاحت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔

 مظاہرین نے ہوٹلوں پر بیٹھے سیاحوں پر واٹر گن سے پانی بھی پھینکا، مظاہرین  کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی آمد سے صرف ہوٹلز مالکان کمانے میں مصروف ہیں، باقی شہری غربت میں دھنس رہے ،انہوں نے کہا سیاح واپس جائیں، بارسلونا کوئی بکاؤ نہیں ،مظاہرین نے سیاحوں کی آمد کی حد مقرر کرنیکا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں