ٹرمپ کا جو بائیڈن کو گالف کھیلنے ، ایک اور مباحثے کا چیلنج

 ٹرمپ کا جو بائیڈن کو گالف  کھیلنے ، ایک اور مباحثے کا چیلنج

واشنگٹن(رائٹرز) سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک اور مباحثے کے علاوہ گالف کھیلنے کا چیلنج بھی دے دیا ۔

انہوں نے کہا میں جو بائیڈن کو 10 سٹروک بھی دوں گا ، اگر وہ جیت گئے تو میں ان کی پسندیدہ کسی بھی خیراتی تنظیم کو 10 لاکھ ڈالر دوں گا۔ بائیڈن کی انتخابی مہم کی طرف سے جواب میں کہا گیا کہ جو بائیڈن کے پاس ٹرمپ کی عجیب و غریب حرکتوں کے لیے وقت نہیں ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں