تہران :خواتین ملازمین کا سکارف پہننے سے انکار، ترکش ایئر لائن کا دفتر بند

تہران :خواتین ملازمین کا سکارف پہننے  سے انکار، ترکش ایئر لائن کا دفتر بند

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ترکش ایئرلائن کی خواتین ملازمین کی جانب سے سکارف پہننے کی پابندی نہ کرنے پر پولیس نے کمپنی کا دفتر بند کر دیا ۔

 پیر کو پولیس افسر ترکش ایئرلائن کے دفتر میں گئے اور سکارف کی پابندی نہ کرنے پر پہلی وارننگ جاری کی۔ہدایات پر عمل نہ کرنے پر گزشتہ روز دفتر بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں ترکش ایئر لائن کو دفتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،تاہم پولیس نے تصدیق نہیں کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں