جاپان :خفیہ معلومات کا سکینڈل 200 سے زائد اہلکار برطرف

جاپان :خفیہ معلومات کا سکینڈل 200 سے زائد اہلکار برطرف

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں خفیہ معلومات کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد 200 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔

 جاپانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تقریباً 220  اہلکاروں کو برطرفی سے لے کر رسمی سرزنش تک کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔بلوم برگ کے مطابق جاپان میں خفیہ معلومات کے سکینڈل پر نیول چیف کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ خفیہ معلومات کے غلط استعمال اور اضافی تنخواہ کے دعوے پر اہلکاروں کو سزا دی، خفیہ معلومات میں جنگی جہازوں کی نقل وحرکت سے متعلق معلومات بھی شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں