بے گناہ گرفتاری:بھارتی عدالت کاچینی خاتون کو 9250پاؤنڈ ادا کرنیکاحکم

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی عدالت نے کسٹم ڈپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ 2019 میں غلطی سے گرفتار کیے جانے کے بعد ملک میں پھنسی چینی خاتون کو 10 لاکھ انڈین روپے (9,250 پاؤنڈ) ادا کرے ۔
38 سالہ کانگ لنگ کو 2019 میں ممبئی ہوائی اڈے پر دو لاکھ 77 ہزار524 پاؤنڈ مالیت کا سونا سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں اکتوبر 2023 میں بری کر دیا گیا تھا لیکن کسٹم کی جانب سے این او سی دینے سے انکار کے بعد وہ انڈیا میں ہی پھنس گئیں ۔ ممبئی ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ معاوضے کی رقم ذمہ دار کسٹم افسروں کی تنخواہوں سے وصول کی جائے گی۔