ٹرمپ اور ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں، ملزم کا ویڈیو بیان

 ٹرمپ اور ریپبلکن سے نفرت  کرتا ہوں، ملزم کا ویڈیو بیان

پنسلوینیا(اے ایف پی)ٹرمپ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے نوجوان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔ حملے سے قبل ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔

میں ٹرمپ اور ان کی جماعت ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں۔ ایک اور ویڈیو میں حملہ آور کو ایک عمارت کی چھت پر دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے ۔ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست پینسلوینیا کا رہائشی ہے۔ ووٹر ریکارڈ کے مطابق حملہ آور تھامس میتھیو کروکس رجسٹرڈ ری پبلکن تھا۔ حکام کے مطابق تھامس میتھیو کروکس حملے کے مقام پر اپنے ساتھ کوئی شناختی دستاویز نہیں لایاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں