اننت امبانی کا ہر دوست کو 2 2 کروڑ مالیت کی گھڑی کا تحفہ

اننت امبانی کا ہر دوست کو 2 2 کروڑ مالیت کی گھڑی کا تحفہ

ممبئی(این این آئی)دو روز قبل بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی جس کا چرچہ پوری دنیا میں ہوا۔

اس شادی کی کئی دلچسپ باتیں بھی سامنے آئیں، عموماً جس کی شادی ہو رہی ہوتی ہے  اسے تحائف ملتے ہیں لیکن اس شادی کی چونکہ ہر بات نرالی ہے، دولہے اننت نے اپنے تمام دوستوں بشمول اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کو گفٹ دئیے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اننت امبانی نے ریٹرن گفٹ کے طور پر لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑیاں دوستوں کو دیں۔ اس ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں